کراچی(این این آئی) ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر85کروڑ77لاکھ ڈالر کے اضافے سے 14ارب 57کروڑ26لاکھ ڈالر ہوگئے ۔زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر امداد موصول ہونے کی وجہ سے ہوا ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق 23نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں85کروڑ77لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر13ارب83کروڑ20لاکھ ڈالر سے بڑھ
کر14ارب 57کروڑ26لاکھ ڈالرہو گئے جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت میں77کروڑ59لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے مرکزی بینک کے ذخائر7ارب28کروڑ65لاکھ ڈالر سے بڑھ کر8ارب 6کروڑ24لاکھ ڈالر ہو گئے جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں8کروڑ17لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب 42کروڑ85لاکھ ڈالرسے بڑھ کر6ارب 51کروڑ2لاکھ ڈالر ہوگئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رزمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سرکاری رقوم کی آمد کی وجہ سے ہوئی ہے۔