پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کیا وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں وومن یونیورسٹی کا دوبارہ افتتاح کیا؟،پہلے افتتاح کس نے کیاتھا؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلا م آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں کالج وومن یونیورسٹی کا افتتاح کیا لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے آج سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی انہوں نے گزشتہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں سڑکوں کے فیتے نہیں کاٹوں گا بلکہ یونیورسٹیوں کے فیتے کاٹوں گا۔لیکن سوشل میڈیا پر سیالکوٹ گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی کے سابق وزیراعلی پنجاب شہبا شریف کے ہاتھوں

سنگ بنیاد کی تختی کی تصویر وائرل ہو گئی۔ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا کہ جس یونیورسٹی کا افتتاح شہباز شریف نے 8 مئی 2017 کو کیا تھا اس کا سنگ بنیاد عمران خان نے آج 28 نومبر 2018 کو کیا۔ جس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد میاں شہباز شریف نے 8 مئی 2017 کو رکھا تھا اس کی کھدائی کا افتتاح) آج مورخہ 28 نومبر 2018 عمران نیازی نے کی۔نیازی صاحب میاں شہباز شریف کے شروع کیے ہوئے پراجیکٹ پر اپنے نام کی تختیاں لگاتے ہوئے شرم تو نہی آئی ہو گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں کہا کہ سیالکوٹ گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی کئی برس قبل شہباز شریف کی حکومت میں قائم ہوئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ موجودہ کیمپس کے علاوہ 200 ایکڑ زمین بھی الاٹ کی گئی، شہباز شریف نے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔خواجہ آصف نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج عمران خان اس کا دوبارہ افتتاح کرکے رنگ بازی کر گئے۔ سیالکوٹ گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی کا قیام کئی سال قبل شہباز شریف کی حکومت میں ھوا۔موجودہ کیمپس کے علاوہ 200ایکڑ زمین بھی الاٹ کی گئی۔شہباز شریف نے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔آج عمران خان اسکا دوبارہ افتتاح کرکے رنگ بازی کر گیا۔ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کی کہ ن لیگ کے دور حکومت کے دوبارہ فیتے کاٹنا ہی نیا پاکستان ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…