سب سے زیادہ ٹیکس پاکستان کا کون سا ادارہ ادا کرتا ہے؟ جنرل قمر باجوہ نے ٹیکس ریٹرنز کب جمع کروایا؟ ایف بی آر کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

28  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر حکام) نے کہاہے کہ پاک فوج سب سے متحرک ٹیکس جمع کرانے والا ادارہ ہے۔ایف بی آر کے ممبر ٹیکس سہولیات ڈاکٹر حامد عتیق نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بری افواج سے ماہانہ 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ٹیکس اکٹھا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا ٹیکس ریٹرن مقررہ تاریخ سے ایک ماہ پہلے آیا۔

حامد عتیق نے کہا کہ پاک فوج ٹیکس جمع کرانے والا سب سے متحرک ادارہ ہے، آرمی کا شادی ہال ٹوپی رکھ سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرا رہا ہے۔ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ فوج میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا رجحان بہت زیادہ ہے، آرمی میں پروموشن میں بھی ٹیکس فائلنگ کا کردار ہے۔علاوہ ازیں ٹوبیکو ٹیکس میں کمی پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سیینٹر کلثوم پروین کی زیر صدارت ہوا۔سینیٹر کلثوم پروین کا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمباکو کی ٹیکس وصولیوں کا بحران ہے، تمباکو کمپنیوں کے لوگ ایف بی آر میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمباکو سیکٹر میں اپنے لوگوں کو نوازنے سے ٹیکس ریونیو میں کمی ہوئی۔کمیٹی نے ایف بی آر میں کام کرنے والے متعلقہ افراد کے نام طلب کر لیے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے ریفارمز کر رہا ہے۔انہوں نے سینیٹ کمیٹی کو یقین دلایا کہ ایف بی آر افسران تمباکو سیکٹر کے ٹیکس ریونیو میں کمی کا باعث ہوئے تو کارروائی ہو گی۔چیئرمین ایف بی آر نے مزید بتایا کہ مالی سال 17-2016 میں ٹیکس وصولی میں کمی ہوئی جب کہ مالی سال 17-2018 میں ٹیکس ریونیو بڑھا۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ14-2013 میں 88 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہوا تھا جب کہ 15-2014 میں ٹوبیکو پر 103 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں کمی کے لیے آڈٹ کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…