پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اہم ترین عرب ملک کا سفارتکار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا پاکستان سےایسی کیا چیز لیکر جارہا تھا کہ ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے گرفتار کر لیا؟بڑی خبر آگئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)کسٹم نے امریکی ڈالرز کی کویت اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر کویتی سفارتی اہلکار کو گرفتار کرلیا۔کسٹم حکام کے مطابق اسلام آباد سے کویت جانے والے مسافر کے سامان کی اسکینگ کے دوران بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ملزم کے سامان سے برآمد ہونے والے 46 ہزار 5 سو ڈالر قبضے میں لے لیے گئے ٗ ملزم خالد نے خود کو کویت کے سفارت خانے کا

اہلکار ظاہر کیا۔کسٹم حکام کے مطابق ملزم کرنسی کو بیرون ملک لے جانے کے حوالے سے کوئی قانونی دستاویز پیش نہیں کرسکا، جس پر کرنسی کو قبضے میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم خالد کو کویت جانے والی پرواز کیو یو 206 سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔ یاد رہے کہ28 ستمبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔خیال رہے کہ مارچ 2015 کے بعد سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی یہ دوسری بڑی کارروائی تھی، جس میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی ٗاس سے قبل 14 مارچ 2015 کو ماڈل ایان علی کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اْس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔24 مارچ 2017 کو کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ سے دبئی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرلی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرنسی سمگلنگ کیس میں پاکستان میں معروف ماڈل ایان علی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جو اس وقت ملک سے باہر جا چکی ہے ۔جبکہ عدالت میں اس حوالے سے تاحال کیس جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…