اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کی زمین میں کونسی قیمتی چیز کے تین کھرب ٹن ذخائر موجود ہیں جسےدوسرےممالک فروخت کر کے اربوں ڈالر کما رہے ہیں؟ ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ پاکستانیوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اورایف پی سی سی آئی کے صدراتی امیدوار دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماربل اور گرینائیٹ کے تین کھرب ٹن کے ذخائر موجود ہیںجن سے فائدہ اٹھا نے کی منصوبہ بندی کی جائے۔ ترقی یافتہ ممالک پاکستان سے ماربل اور گرینائیٹ درامد کر کے اسے اپنے نام سے بین الاقوامی منڈی میں فروخت کر کے بھاری زرمبادلہ کما رہے ہیں۔

حکومت اس شعبہ کی سرپرستی کرے تو نہ صرف بھاری زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے بلکہ بے روزگاری میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے ۔ دارو خان اچکزئی نے گزشتہ روز اپنی صدارتی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ما ربل اور گرینائیٹ کی برامد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ صرف دس فیصد ویلیو ایڈڈ ماربل اور گرینائیٹ وغیرہ برامد کیا جا رہا ہے جبکہ باقی خام مال ہوتا ہے جس کی کم قیمت ملتی ہے ملک میں ماربل کے 78 فیصد زخائر صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع ہیں جبکہ ناقی ماندہ ذخائر فاٹا، بلوچستان اور سندھ میں ہیں۔ سال خوردہ طریقے اپنانے کے سبب کان کنی کے دوران ماربل بڑی مقدار ضائع ہو جاتی ہے جسے جدید ساز و سامان استعمال کر کے بچایا جا سکتا ہے جس کے لئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو توجہ دینی ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نےکراچی کے مقامی ہوٹل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گودار کے نزدیک ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربن گیس کے وسیع ذخائر کی نشاندہی ہوئی جب کہ فاٹا اگلے 5 سال میں تیل و گیس کے نئے زرخیز علاقے کے طور پر ابھرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیت دفاع کے ساتھ توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا گیم چینجر ہے، خطے سے گزرنے والے توانائی کے منصوبوں کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے جب کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے گزشتہ سال 20 لاکھ سیاح پاکستان آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…