بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالہ سے ہوم ورک مکمل کر لیا‘ وزیر اعظم عمران خان کب اعلان کریں گے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی،جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالہ سے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان رواں ماہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالہ سے اہم اعلان کریں گے، سابقہ حکومتوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور اداروں کو تباہ کیا گیا، میٹرو اور سپیڈو بس منصوبے سفید ہاتھی اور حکومت پر بوجھ ہیں، ملتان سپیڈو بس منصوبہ اس کی مثال ہے انٹری کارڈ ختم کرنے سے

عوام نے سفر شروع کیا، مرحلہ وار سبسڈی ختم کر رہے ہیں ایسا نظام لا رہے ہیں جو عوام کے لئے سہولت بھی ہو اور حکومت پر بوجھ بھی نہ بنے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے سرکٹ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 100روزہ پلان کے تحت اور قوم سے کئے جانے والے وعدوں کی تکمیل کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں تمام کابینہ محنت کر رہی ہے، پچھلے دس سالوں میں ٹرانسپورٹ کا وزیر نہ بنا کر اس شعبہ سے ظلم کیا گیا، میٹرو اور ارنج لائن منصوبوں سے سابقہ وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ نے جیبیں بھری، کرپشن سے لوٹا ہوا عوام کا پیسا واپس لائیں گے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں انٹر سٹی ڈبل روڈ منصوبہ لا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو آمدو رفت میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ حکومت اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سیکٹرز کے مشترکہ اشتراک سے اندرون اضلاع سپیڈو بس سروسز کا آغاز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ شعبہ میں جدت اور با حفاطت سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کر رہے ہیں ہر اضلاع میں ڈرائیونگ سکولز بنا رہے ہیں جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کے سالانہ ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد

سرٹیفکیٹس جاری کریں گے۔پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کی ایگزامینز کے لئے جدید لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کچھی نے ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کے ہمراہ ڈائیو، فیصل موورزاور جنرل بس اسٹینڈ صادق آباد کا بھی دورہ کیا اس موقع پر میڈیا اور مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے80فیصد سرکاری

و نجی ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کر چکا ہوں۔بس ٹرمینلز کا جائزہ لینے کے لئے اٹک تک جاؤں گا اور سرکاری بس اڈوں کو بھی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گاجس کے لئے پلان تیار کیا جارہا ہے۔انہوں نے عوامی اور ٹرانسپورٹرز کی شکایات پر جنرل بس اسٹینڈ صادق آباد میں سہولیات کی فراہمی کے لئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوفوری اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تین ماہ بعد دوبارہ وزٹ کریں گے عوام اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کی جانے والی شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…