اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے جھوٹ بولا تھا کہ وہ 2 ملازم رکھیں گے اور وہ وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے،وہ اب کیا کررہے ہیں؟اہم سیاسی شخصیت نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو 100 دن کی شاندار ناکامی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عمران خان نے 100 دن میں عوام کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا اور نہ ہی عمران خان پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت دیتے ہیں وہ پارلیمنٹ میں آکر کیوں نہیں بتاتے ہیں کہ ان سے کس نے این آر او مانگا ہے۔عمران خان نے جھوٹ بولا تھا کہ وہ 2 ملازم رکھیں گے اور وہ وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے۔

اپنے بیان میں کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ نواز شریف نے عمران خان کو خیبرپختونخوا میں 5 سال تک حکومت دی لیکن انہوں نے کے پی کے میں 5 سال تک کچھ نہیں کیا تو وہ 100 دن میں کیا کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن موجودہ حکومت مسلسل قیمتیں بڑھا رہی۔ وزیر خزانہ بتائیں پیسے کہاں جا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا جو بم گرایا ہے اس سے وہ عوام میں اپنی جھوٹی مقبولیت بھی کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اب نواز شریف کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔ جھوٹ پر مبنی حکومت کے سخت خلاف ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کہتے تھے میں ہر سوال کا جواب پارلیمنٹ میں آکر دیا کروں گا لیکن یہ بھی جھوٹ نکلا اور عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ہے اور وہ اپوزیشن کے کسی سوال کا جواب دینے پارلیمنٹ نہیں آتے ہیں۔ عمران خان پارلیمنٹ میں آکر شہباز شریف کے سوال کا جواب دیں کہ ان سے کس نے این آر او مانگا ہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ عمران خان کو جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دے گی بلکہ عوام کے ہر سوال کا جواب لیکر رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھاکہ وہ دو ملازم رکھیں گے یہ بھی جھوٹ نکلا اور وہ کہتے تھے کہ میں وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا یہ بھی جھوٹ نکلا۔عمران خان کے کتے بھی سرکاری پروٹوکول میں رہتے ہیں اور ہیلی کاپٹر میں گھومتے ہیں یہ ہے 100 دن کی حکومت کی شاندار ناکامی جس پر عمران خان اور اس کے وزرا کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…