جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی! پیپلز پارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں کسانوں کے حقوق کی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کے استحصال کے خلاف تحریک کا آغاز پانچ دسمبر سے چنیوٹ سے ہوگا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر اب خاموش نہیں رہیں گے،کریشنگ نہ کرنے کے خلاف شوگر ملز مالکان کے خلاف پی پی پی کا پہلا مظاہرہ پانچ دسمبر کو چنیوٹ میں ہوگا۔

جس کی قیادت صوبائی صدر قمر زمان کائرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان کریشنگ کا آغاز نہ کر کے کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں، چنیوٹ میں سو سالوں سے زمین کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو بے دخل کیا جا رہا ہے، مزارعین سے زمینیں چھین کر سرمایہ داروں کو دینے کی پالیسی بنائی گئی ہے، تمام کاشتکاروں، کسانوں اور ہاریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس تحریک میں بھرپور شرکت کریں، ہم سب ملکر اس تحریک کو کامیاب بنا سکتے ہیں، آئیں ہمارا ساتھ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…