ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں خواتین کا گروہ سرگرم، سادہ لوح شہریوں کو کیسے لوٹا جانے لگا؟پڑھ کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) راولپنڈی اسلام آباد میں خواتین کے زریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔خواتین سادہ لوح شہریوں سے شادی کے بعد بلیک میل کر کے رقم کا تقاضا کرتی ہیں اور رقم نہ دینے پر قتل اور اغوا کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مختلف پولیس تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے جاتے ہیں۔گروہ کی مبینہ طور پر پولیس کے معطل اہلکار سرپرستی میں ملوث ہیں۔

گروہ کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرہ شہری آصف مرتضیٰ کی جانب سے تھانہ گولڑہ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق درخواست گزار بیرون ملک ملازم کرتا تھا جب وہ پاکستان آیا تو شبنم ناز نامی خاتون نے بلیو ایریا میں منی چینجرز پر ملازمت کا بتایاجسکے بعد میری اس سے ملاقات ہوئی بعد ازاں کچھ عرصے بعد ہم دونوں نے شادی کر لی جبکہ شبنم ناز شادی کے بعد بلیک میلنگ کے زریعے رقم بٹورتی رہی۔آصف مرتضیٰ کے مطابق تھوڑے ہی عرصے میں جب شبنم ناز کی اصلیت ظاہر ہوئی تو میں نے اسے طلاق دے دی اور بذریعہ چیک پانچ لاکھ روپے حق مہر کی رقم بھی ادا کر دی گئی جس کی بابت شبنم ناز نے ایفی ڈیوڈ پر دستخط بھی کر دیئے۔درج ایف آئی آر کے مطابق بعد ازاں خاتون نے دیگر ملزمان شبیر اور لیاقت شیروز سے مل کر مزید رقم کا تقاضا کرنے لگی اور جعلی نکاح نامہ بنا کر حق مہر کی رقم پانچ لاکھ سے 50لاکھ روپے کر کے راولپنڈی و اسلام آباد کے دو تھانوں میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرا دی اور اسے بلیک میل کرنا چاہاتاہم تھانہ سبزی منڈی پولیس نے خاتون شبنم ناز کی جانب سے دیا گیا نکاح نامہ تصدیق کے بعد جعلی ہونے پر مذکورہ ایف آئی آر خارج کر تے ہوئے آصف مرتضیٰ کو بے گناہ قرار دے دیا جبکہ راولپنڈی میں درج ایف آئی آر کی بھی متعدد دفعات عدالت نے خارج کر کرتے ہوئے آصف مرتضیٰ کی ضمانت کنفرم کر دی۔آصف مرتضیٰ نے اخراج مقدمہ کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں کیس دائر کر رکھا ہے۔

تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزمہ شبنم ناز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے ملزمہ شبنم ناز کی عبوری درخواست ضمانت 30نومبر تک منظور کر لی۔درخواست گزار کے مطابق راولپنڈی پولیس کے معطل اہلکار شبیر اور ملزم لیاقت شیروز جو کہ اپنے آپ کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا آفسیر ظاہر کرتا ہے مبینہ طور پر اس گروہ کی سرپرستی کر رہے ہیں۔آصف مرتضیٰ کے مطابق مذکورہ گروہ کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ شادی نہ کرنے والے افراد کی ویڈیوز بھی بنا کر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…