پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

چینی قونصل خانے پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جانیوالی سہائے عزیز کوکس اعزاز سے نوازا جائے گا؟ حکومت نے بہادری کی مثال قائم کرنیوالی خاتون پولیس افسر کیلئے اہم اعلان کر دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جانیوالی پاکستان کی قابل فخر بیٹی اور سندھ پولیس کی اے ایس پی سہائے عزیز کیلئے قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اے ایس پی سہائے عزیز نے آج کراچی میں چینی قونصل خانے پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کے

دوران دہشتگردوں کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا اور انہیں چینی قونصل خانے کی جانب ایک انچ بھی بڑھنے نہ دیا۔ دہشتگرد جیسے ہی چینی قونصل خانے پر حملہ آور ہوئے تو وہاں موجود پولیس کے جوانوں سے ان کا آمنا سامنا ہوا جنہوں نے دہشتگردوں کی ایک نہ چلنے دی ، اسی دوران اطلاع ملنے پر اے ایس پی کلفٹن سہائے عزیز ایس ایچ او کلفٹن کے ہمراہ نفری لیکر موقع پر پہنچ گئیں ۔ سہائے عزیز نے نہایت چابک دستی کے ساتھ فور ی طور پر نفری کو اہم پوزیشنوں پر تعینات کرتے ہوئے ایس ایچ او کلفٹن کے ہمراہ خود دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں نہ صرف آگے بڑھنے سے روکا بلکہ پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ اسی دوران رینجرز اور سکیورٹی فورسز کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو کلیئر قرار دئیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جو کہ چینی قونصل جنرل اور سفیر کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔ اس دوران آئی جی سندھ کلیم امام بھی وہاں موجود تھے۔ چینی قونصل جنرل اور وزیراعلیٰ سندھ کو تمام واقعہ سے متعلق بریفنگ دی گئی اور اس دوران اے ایس پی کلفٹن سہائے عزیز کا بھی ذکر سامنے آیا تو وہاں پر موجود وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور چینی قونصل جنرل نے بھی ان کی تائید کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل سے کہا کہ یہ ہیں ہماری خواتین ۔ انہوں نےاے ایس پی سہائے عزیز کو شاباش دی جبکہ اس موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام بھی بے اختیاراے ایس پی سہائے عزیز کو تھپکی دینے پر مجبور ہو گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سہائے عزیز نے کئی کیسوں پر کامیاب تفتیش کر کے ملزمان کو پکڑا ہے۔اے ایس پی کلفٹن سہائے عزیز کی بہادری کے

صلے میں سندھ پولیس کی جانب سے انہیں قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ دئیے جانے کا اب اعلان کر دیا گیا ہے۔ بلاشبہ سہائے عزیز نے جان پر کھیل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک بڑی ہزیمت اور شرمندگی سے بچایا ہے۔ کیونکہ اگر دہشتگرد اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے تو پاکستان کی بین الاقوامی طور پر نہایت سبکی ہونی تھی۔ گورنر سندھ نے بھی اس حوالے سے میڈیا سے

بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا چینی قونصل خانے پر حملہ دراصل کراچی میں ہونیوالی آئیڈیا ز نمائش کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ جبکہ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریاتی فواد چوہدری کا بھی کہنا ہے کہ پاک چین دوستی سے خائف ممالک کی جانب سے اس کارروائی میں ملوث ہونے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…