بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

چینی قونصل خانے پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد کی شناخت ہو گئی تعلق پاکستان کے کس علاقے سے نکلا؟ سنسنی خیز انکشاف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کرنیوالے تین دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی، پولیس حکام۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے حکام نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کرنیوالے تین دہشتگردوں کی شناخت کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ تین دہشتگردوں میں سے ایک شناخت ہو گئی ہے اور اس کا نام رزاق ہے اور اس کا تعلق بلوچستان

کے علاقے خاران سے ہے۔ واضح رہے کراچی میں چینی قونصل خانے پر آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب تین دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کو پولیس اہلکاروں نے ناکام بناتے ہوئے تینوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری اب دہشتگرد تنظیم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی فون پر بات کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے ایک ترجمان جیہاند بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کے مجید بریگیڈ کے تین فدائین اس کارروائی میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ چین کے لیے ایک تنبیہہ ہے کہ وہ ہماری زمین پر قبضے کی کوشش چھوڑ دے ورنہ مستقبل میں اسے مزید سنگین معاملات کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کے باہر حملے اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم د یتے ہوئے کہا حملہ پاک چین معاشی اور اسٹریٹیجک تعاون کے خلاف سازش ہے، اس طرح کے واقعات دونوں ملکوں کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت اور حملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو سامنے لایا جائے۔ واقعہ پاک چین اقتصادی و تزویراتی تعاون کے خلاف سازش ہے ایسے واقعات پاک چین دوستی کو متاثر نہیں کرسکتے۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ کراچی پولیس اور رینجرز نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔ پوری قوم شہداء اور ان کے ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہے پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…