اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ جمعہ کو حتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی ۔ نواز شریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل کی جانب سے
حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ کلثوم نوازکے لیے فاتحہ خوانی، دعائیہ تقریب رکھی ہے، آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے۔احتساب عدالت کے معزز جج محمد ارشد ملک نے نوازشریف کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔