جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی قونصل خانے پر حملہ، پی ٹی آئی کا کونسا وفاقی وزیر بلٹ پروف جیکٹ پہن کر آپریشن کے دوران وہاں پہنچ گیا؟جس نے دیکھا دنگ رہ گیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا فوری نوٹس، پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی بلٹ پروف جیکٹ پہن کر موقع پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چین کے قونصل خانے پر حملے کا فوری نوٹس لیا اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کو فون کرکے انہیں مزید پولیس فورس بھیجنے

اور کارروائی کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پولیس چیف کو چینی قونصلیٹ میں موجود عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور واقعے کی پل پل کی خبر دیتے رہنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل سے رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقہ کلیئر ہونے کے فوری بعد چینی قونصل خانے میں پہنچ گئے اور چینی قونصلر جنرل اور دیگر چینی عملے کی خیریت دریافت کی۔ دوسری جانب چینی قونصلیٹ پر حملے کی خبر ملتے ہی پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ فیصل واوڈا ایسے وقت میں وہاں پہنچے جب آپریشن چل رہا تھا ، انہوں نے آگے جانے کی کوشش کی جس پر انہیں بلٹ پروف جیکٹ پہنائی گئی جس کے بعد وہ آپریشن کے دوران اور بعد میں چینی قونصلیٹ کے انتہائی قریب موجود رہے اور لمحہ بہ لمحہ ہونیوالے واقعات اور اپ ڈیٹس سے آگاہی حاصل کرتے رہے۔ واضح رہے کہ صبح ساڑھے 9 بجے 3 مسلح دہشت گرد ایک گاڑی میں وہاں آئے جنہوں نے اپنی گاڑی چینی قونصل خانے سے کافی دور کھڑی کی اور قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور بم کا دھماکا کیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں میں گنیں اور ہینڈ گرنیڈ تھے۔

جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی نے دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو زخمی حالت میں اسپتال لانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔واقعے کے ہوتے ہی شہر بھر سے ریڈ زون میں واقع چینی قونصل خانے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، فائرنگ کافی شدید اور دو طرفہ ہو ئی، فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں کافی دور تک سنائی دی گئیں۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ چینی قونصلیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک روک دی گئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…