لاہور/اسلام آباد(آئی این پی) نیب نے کہا ہے کہ قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پہلے جمع کرا چکے ہیں ان پر دباؤ ڈالنے کا تاثر غلط ہے ۔جمعرات کو ترجمان نیب کے مطابق قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پہلے جمع کرا چکے ہیں ان پر دباؤ ڈالنے کا تاثر غلط ہے ، پلی بارگین کی درخواست میں ملزم کے دستخط ہونا ضروری ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پہلے جمع کرا چکے ہیں ان پر دباؤ ڈالنے کا تاثر غلط ہے۔واضح رہے کہ پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار ملزم قیصر امین بٹ نے نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی ہے ۔ پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق وزیر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں ، قیصر امین بٹ نے نیب کو دوران تفتیش درخواست دی ہے کہ وہ اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننا چاہتے ہیں اور یہ درخواست انہوں نے رضاکارانہ طور پر دی ہے ۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ قیصر امین بٹ کی طرف سے پری بارگین کی درخواست کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی ہے جو قانون کے عین مطابق ہے اور اس کیس میں قیصر امین بٹ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کے خلاف بھی گواہی دیں گے ۔ادھر یہ الزامات بھی سامنے آئے ہیں کہ قیصر امین بٹ نے یہ فیصلہ دباؤ کے باعث کیاہے جس کی نیب نے تردیدکردی ہے ۔