منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرآنے کے بعد پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کتنا بڑا اضافہ ہو گیا ؟ سٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کر دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی )اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آنے کے بعد زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرِ مبادلہ کے ذخائر کا ہفتہ وار اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آنے کے بعد زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 8 ارب 29 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مجموعی طور پر زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 72 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 8 ارب 29 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں، جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 42 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے بعد زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مجموعی ذخائر گھٹ کر 13 ارب 83 کروڑ ڈالر سے نیچے آ گئے۔مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 48 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے، ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 34 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔دوسری طرف عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر کا حجم کم ترین سطح پر ہے، یہ ذخائر 2 ماہ کی در آمدات کو بھی پورا نہیں کر سکتے، آئی ایم ایف سے کام یاب مذاکرات پاکستان کے لیے مسائل میں کمی کا موجب بنے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…