اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے بیرون ممالک سے دوطرفہ قانونی معاونت کے معاہدوں کی جلد تکمیل کے لییمیوچوئل لیگل اسسٹنٹس بل فوری لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آسان، سہل اور جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے، کمزور طبقات کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے جو ہر صورت پورا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی
زیر صدارت اعلی سطح اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، جس میں ملکی قوانین کو بہتر بنانے کیحوالے سے لیگل ریفارمز کے حوالے سے وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے بریفنگ دی ۔وزیرقانون نے بتایا کہ نئی اصلاحات کا مقصد موجودہ قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے جس کیلیے ٹیکنالوجی سلوشنز کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی سے انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کی معاونت بھی کی جا سکے گی۔