اسلام آباد /نئی دہلی (این این آئی) بھارت نے کرتار پوربارڈر کھولنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔بھارتی دفتر خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھا جس میں کرتار پور کوریڈور کھولنے کے فیصلے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔بھارتی دفتر خارجہ نے کرتارپور بارڈر کھولنے کے پاکستانی موقف کو بھی سراہا۔پاکستان نے بھارت کو
ایک بار پھر ہر طرح کے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ کرتارپورہ میں سکھوں کی مذہبی زیارت کی بحالی کیلئے جلد اچھی پیشرفت سامنے آنے والی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ ہرقسم کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں ٗکرتار پورہ میں سکھوں کی مذہبی زیارت کی بحالی کیلئے مسلسل کوششیں کی ہیں ، کرتار پورہ کے متعلق جلد اچھی خبر سنائیں گے۔