اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزار نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر فل بنچ کی تشکیل کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے  استدعا کی کہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے عدالت اس پر فل بنچ بنائے۔ جس پر عدالت نے فل بنچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ آئینی درخواست لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا ہے، عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں، عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے، عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں، عمران خان نے ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62ون جی کے تحت نا اہل کیا جائے اور ان کیخلاف خلاف 124اے کے تحت کاروائی کا حکم دیا جائے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…