پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب 56 کمپنی سکینڈل میں بڑی پیش رفت ، لوٹے گئے پیسے حکومتی خزانے میں جمع ہونا شروع ہو گئے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب 56 کمپنی سکینڈل میں پیش رفت سامنے آگئی ‘ نیب نے 16 کروڑ 72 لاکھ روپے ریکورکر کے حکومتی نمائندوں کو دے دیئے، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے مطابق 4 ارب روپے ریکور کر لئے ہیں۔پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل میں لوٹنے والوں سے ریکوری کے بعد سرکاری خزانے میں جمع ہونا شروع ہو گئے،

نیب لاہور میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جانب سے مزید 16 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد لوٹی ہوئی رقم ملزمان سے ریکور کر کے حکومتی اداروں کے نمائندوں کو چیک دیدئیے نیب ترجمان کے مطابق وصول کنندگان میں لاہور پارکنگ کمپنی 7 کروڑ 13 لاکھ مالیت کا چیک حوالے کیا گیا، کمپنی کے ساتھ ہونیوالے معاہدے میں نجی بینک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان سے 4 کروڑ 52 لاکھ روپے کا چیک متعلقہ حکام کے حوالے کیا۔ نیب ترجمان کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کے نمائندے کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا چیک دیا گیانیب ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے حکام نے 90 لاکھ 35 ہزار مالیت کا چیک وصول کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے اس موقع پر کہا کہ نیب لاہور سال 2018 میں ملزمان سے 4 ارب سے زائد کی ریکارڈ وصولی کر چکا ہے اور لوٹی ہوئی رقم ملزمان سے لیکر خزانے میں جمع کروا رہے ہیں، نیب تمام کیسز کو میرٹ کی بنیاد پر دیکھتا ہے شہزاد سلیم نے کہا کہ بہت سارے کیسز میں ہونیوالی کرپشن کی نشاندہی ہو چکی ہے، مزید بھی لوٹی ہوئی رقم ملزمان سے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائیں گے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…