بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

نگہت آفریدی نامی خاتون کہتی ہے کہ آپ کے بھائی زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں، آپ کے سالے پر قتل کا الزام بھی ہے،صحافی کے سوالات پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے دوڑ لگا دی، سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کے بھائی زمین پر قبضے میں ملوث ہیں، نگہت آفریدی نامی خاتون الزام عائد کر رہی ہیں، جبکہ کہا جا رہا ہے کہ آپ کے برادر نسبتی کے بارے میں بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ قتل میں ملوث ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے صحافی کے سوالات، شہریار آفریدی کا سٹاف صحافی کو سوالات کرنے سے روکتا رہا، وزیر مملکت بغیر کوئی

جواب دئیے آگے کو چلتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک صحافی نے ایک تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے سوال کیا کہ کہ نگہت آفریدی نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ آپ کے بھائی زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے جس پر شہریار آفریدی نے جواب دینے کے بجائے اپنی قدموں کی رفتار تیز کر دی اس دوران ان کے سٹاف میں موجود افراد صحافی کو ایسے سوالات کرنے سے منع کرتے رہے، صحافی نے دوسرا سوال بھی کیا کہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ آپ کے برادر نسبتی قتل میں بھی ملوث ہیں۔ اس پر سٹاف نے ایک بار پر صحافی کو سوال کرنے سے منع کیا جس پر وہاں موجود ایک شخص نے تیز رفتاری سے آگے کو جانے والے وزیر مملکت شہریار آفریدی سے کہا کہ آفریدی صاحب ہمت کریں !وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے سوال کیا کہ کہ نگہت آفریدی نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ آپ کے بھائی زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے جس پر شہریار آفریدی نے جواب دینے کے بجائے اپنی قدموں کی رفتار تیز کر دی اس دوران ان کے سٹاف میں موجود افراد صحافی کو ایسے سوالات کرنے سے منع کرتے رہے، صحافی نے دوسرا سوال بھی کیا کہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ آپ کے برادر نسبتی قتل میں بھی ملوث ہیں۔ اس پر سٹاف نے ایک بار پر صحافی کو سوال کرنے سے منع کیا جس پر وہاں موجود ایک شخص نے تیز رفتاری سے آگے کو جانے والے وزیر مملکت شہریار آفریدی سے کہا کہ آفریدی صاحب ہمت کریں ! جواب دے دیں جس پر صحافی نے کہا کہ میرے سوالات کے جوابات نہیں آئیں گے کیونکہ میرے سوالات ذرا مشکل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…