ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عثمان بزدار نے گھریلو صارفین کی سن لی،شاندار اعلان کردیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایل ڈی اے سے متعلقہ مختلف امور پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گھریلوصارفین کے لئے پانی کے نرخ میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔اجلاس میں پانی بوتلوں میں فروخت کرنے والی کمپنیوں سے چارجز لینے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانی بہت بڑی نعمت ہے،اس کا ضیاع ہر صورت روکنا ہوگا لہذاپانی کی بچت کاموثر پلان بنایا جائے اورپانی کی چوری روکنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پانی کے غیرقانونی کنکشن ختم کیے جائیں ۔اجلاس میں ازخود غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کیلئے 45دن کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیااور مہلت ختم ہونے کے بعد پانی کے غیر قانونی کنکشن رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں کسی سکیم کو دیکھے بغیرمنظوری نہیں دوں گا اورہر سکیم کا خود جائزہ لوں گا۔وزیراعلی نے ایل ڈی اے کی لیگل،فنانس اورہیومن ریسورس کی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ،شیخوپورہ اورقصور میں ایل ڈی اے کے سہولت مرکز جلد قائم کیے جائیں اور سہولت مرکز بننے سے ننکانہ ،شیخوپورہ اورقصورکے شہریوں کو لاہور نہیں آنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ سروس سٹیشنزپرپینے کے پانی سے گاڑیاں دھونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ سروس سٹیشنز کو پانی ری سائیکل کرنے کاپلانٹ لگانے کے لئے مہلت دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، وائس چےئرمین ایل ڈی اے شیخ محمدعمران،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،کمشنر لاہورڈویژن اورگورننگ باڈی کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…