اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملائشیا میں سکیورٹی گارڈ کی 40 ہزار نوکریاں ہیں جو پاکستانیوں کودینے کا کہاہے اداروں کوٹھیک کرنے کیلئے ملائشیا سے استفادہ کرناچاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری: تفصیلات کے مطابق نجی نجی ٹی وی پروگرام مں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے معاشی حالات مختلف نہیں ہیں ۔ مہاتیر محمد بھی کرپشن کے خلاف محاذ بناکر الیکشن جیتے ہیں، وزیر اعظم نے ملائشیا کے اینٹی کرپشن یونٹ کا دورہ کیاہے اور سیکھا ہے کہ کرپشن کیسز کو کس طرح
منطقی انجام تک پہنچایا جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کوٹھیک کرنے کیلئے ملائشیا سے استفادہ کرناچاہتے ہیں اور اس حوالے سے اسد عمرنے مہاتیر محمد سے بات چیت کی ہے اوران کی رائے بھی لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا سے ملک میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کررہے ہیں ، ملائشیا کے ساتھ ہماراتجارتی توازن بہت خراب ہے ،واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملائشیاکا دو روزہ دورہ کیا تھا جہاں ان کی اپنے ملائشین ہم منصب سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی تھی۔