پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست،لاہور ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست فل بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو ارسال کردی۔جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل سنگل بینچ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کی۔

مذکورہ درخواست 15 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔بعدازاں کل ہونے والی سماعت میں درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے چنانچہ عدالت اس کے لیے فل بینچ تشکیل دے۔آئینی درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے عوام کو سول نافرمانی کے لیے اکسایا اور ان سے کہا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے، انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے اور ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل62(ون )(جی)کے تحت نااہل قرار دے اور ان کے خلاف(124اے )کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…