لاہور(اے این این) صوبہ پنجاب میں سائبر ہراسمنٹ کا نشانہ بننے والی خواتین کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی، خواتین انٹرنیٹ کے ذریعے ہراساں کیے جانے کی شکایت 1043 پر درج کروا سکتی ہیں۔پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کے تحت قائم کی جانے والی ہیلپ لائن پر سائبر ہراسمنٹ کی شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں۔ خواتین کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ بشمول فیس بک، ٹویٹر
واٹس ایپ اور انسٹا گرام پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف فوری قدم اٹھایا جائے گا۔کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین کو بذریعہ ویب سائٹ ہراسیت، نجی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے اور بذریعہ اکاؤنٹ شناخت کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کارروائی کرے گی۔ہراساں کرنے والے کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔