کوئٹہ(آن لائن) بارشیں برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے کے باعث جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں گزشتہ 8 ماہ سے جاری خشک سالی بھی ختم ہونے کا امکان ہے۔رات گئے دارالحکومت کوئٹہ سمیت چمن، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی اور دالبندین میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔دوسری جانب بارش کے باعث
کوئٹہ میں بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کوئٹہ میں شہریوں کو گیس پریشر میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔