اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ( ن )نے چیف جسٹس سے مجاہد کامران کے انکشافات پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر ہوئے اس حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی اور کہا ہے کہ سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران نے نیب سے متعلق حیران کن انکشاف کرڈالے ہیں ، نیب کی حوالات عقوبت خانوں میں تبدیل ہو چکی ہیں،لوگوں کو من مرضی
کے نتائج حاصل کرنے کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا جا تا ہے، ملزمان کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے،،نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے،نیب حکومت کے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ( ن )نے چیف جسٹس سے مجاہد کامران کے انکشافات پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا،اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران نے نیب سے متعلق حیران کن انکشاف کرڈالے ہیں جن کے مطابق نیب کی حوالات عقوبت خانوں میں تبدیل ہو چکی ہیں،لوگوں کو من مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا جا تا ہے جبکہ ملزمان کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے،زیر حراست ملزمان کو ان کے اہلخانہ کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ ملکی و انسانی حقوق کی کھولی خلاف ورزی ہے۔ قرار داد کے متن میں بتایا گیا ہے کہ نیب کازیر حراست ملزمان کے ساتھ ایسا سلوک نیب قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے،نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے،نیب حکومت کے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے،نمجاہد کامران ہی نہیں چیف جسٹس بھی نیب کے رویے سے ناخوش ہیں لہذا یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کے بیان پر سو موٹو نو ٹس لیں،نیب کے معاملے پر اعلی سطحی جے آئی ٹی تشکیل دیں،زیر حراست لوگوں کوزبردستی وعدہ معاف گواہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔