اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان میں پہلی بار جگر کی پیوندکاری ہونے جارہی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بچوں کے جگر کی پیوندکاری ملک میں نہ ہونے کے معاملےپر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران یہ خوشخبری قوم کو سنائی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس کا
کہنا تھا کہ پاکستان میں اسی ماہ کے آخر میں بچوں کے جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جگر کی پیوند کاری کیلئے انڈیا جانا پڑتا ہے اور وہاں کا ویزہ بھی نہیں ملتا چلڈرن ہسپتال میں جگر کے مرض میں مبتلا بچوں کی لمبی فہرست موجود ہے۔ جذبے سے کام کرنے والے 2 ڈاکٹرز پاکستان تشریف لاچکے ہیں اور یہ دونوں ڈاکٹرز پی کے ایل آئی میں بچوں کے جگر کی پہلی پیوند کاری کریں گےاور اس ماہ کے آخر میں پیوندکاری شروع کر دی جائیگی۔