لزبن ( آن لائن) ق لیگ کو وفاقی حکومت میں مزید وزارت ملنے کا امکان ، انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نو منتخب ممبران قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین اور چوہدری مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اور وزارتوں کے معاملہ پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کا جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا اور جلد ہی نامزد وزرا اپنے عہدے کا خلف اٹھائیں گئے، جبکہ سب سے کم عمر نوجوان ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الہی کو ضلع گجرات کی عوام سے رابطہ مہم کا ٹاسک دیا گیا ہے دوسری جانب یورپ میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کا اوورسیز وونگ دوبارہ متحرک کرنے کے لیے چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر چوہدری سعادت نواز اجنالہ اور حمید اللہ بھٹی پارٹی کارکردگی کا اسپین اور پرتگال میں جائزہ لے کر جرمنی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گئے اور بیلجیم، فرانس اور جرمنی کے دورہ کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کریں گئے اور آئندہ ماہ کے آخر میں اسپین کے شہر بارسلونا میں ق لیگ کے جلسہ کے انتظامات کے حوالہ سے آگاہ کریں گئے اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین برطانیہ کے دورہ کے بعد جرمنی پہنچے اور اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ ق لیگ کو وفاقی حکومت میں مزید وزارت ملنے کا امکان ، انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نو منتخب ممبران قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین اور چوہدری مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارتوں کے معاملہ پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کا جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا