اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

10سال بعدخانانی اینڈکالیا کیس کا فیصلہ سنادیاگیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ سارہ جونیجونے اوپن کورٹ میں خانانی اینڈکالیاگروپ حوالہ ہنڈی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عاطف پولانی سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔عدالت نے دس سالوں کے بعدعاطف پولانی کو بری کیا، بری ہونے والوں میں عاطف پولانی کے ساتھی عمران اور دانش بھی شامل تھے۔یاد رہے کہ خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج کیخلاف 2008 میں ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی تھیں اورعاطف پولانی پرفارن ایکٹ ریگولیشن 1947 کے تحت 53کروڑ ہنڈی کے ذریعے بیرونِ ملک کرنے

کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ملزمان پر74بے نامی اکاؤنٹس کھولنے کے بھی الزامات تھے اور ان کے خلاف 12گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروائے تھے۔ البتہ ایف آئی اے کے ایک گواہ حیدرعلی مجسٹریٹ کے سامنے اپنے تحریری بیان سے منحرف ہوگیاتھا۔تحقیقات کے بعد اس وقت کے تفتیشی افسرانوارالحق قریشی کی جانب سے تینوں ملزموں کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور مالیاتی اسکینڈل میں ملوث خانانی اینڈکالیامنی ایکسچینج کے رکن عاطف پولانی کومئی 2009 میں دبئی ائیرپورٹ سے انٹرپول کے ذریعے گرفتارکیاگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…