پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

11ارب روپے کے فراڈ کیس میں ملوث ملزم کی صرف 8لاکھ 80ہزار روپے میں پلی بارگین کی درخواست منظور ،رہا کرنے کا حکم

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) احتساب عدالت نے 11ارب روپے کے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس میں ملزم اعجاز احمد کی 8لاکھ 80ہزار روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ۔ احتساب عدالت کے جج منیر احمد نے سماعت کی ۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم اعجاز احمدپر مرکزی ملزم احمد سیال کی معاونت سے عوام سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کا الزام ہے،سہیل سمیت دیگرملزمان خطیر منافع کے لالچ پر عوام سے رقوم بٹورتے رہے،

ملزمان کیجانب سے نئے کسٹمرز سے وصول رقوم میں سے ہی رقوم پرانے کسٹمرز کو بطور منافع دی جاتی رہی،مذکورہ کیس میں مجموعی طور پر 43 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے،ملزمان نے عوام سے دھوکہ دہی اورمنافع کا لالچ دیتے ہوئے لگ بھگ 11 ارب روپے لوٹے۔احتساب عدالت نے ملزم اعجاز احمد کی 8لاکھ 80ہزار روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی اورملزم اعجاز احمد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…