بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے موجودہ ججز میں سے 8کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے کا موقع ملے گا،کون کب چیف جسٹس بنے گا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )سپریم کورٹ کے موجودہ جج صاحبان میں سے 8کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے کا موقع ملے گا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی آئندہ سال 17جنوری 2019ء کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد 8ججوں کو باالترتیب یہ عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عمر عطاء4 بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جسٹس اعجاز الاحسن جسٹس سید منصور علی شاہ،

جسٹس منیب اختراور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں،آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے۔چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ،سپریم کورٹ کے ججوں کی موجودہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق 8جج صاحبان کوچیف جسٹس پاکستان بننے کاموقع میسر آئے گا۔ ان 8 میں سے بھی کچھ جج صاحبان اس عہدہ پر پہنچنے سے قبل ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔17جنوری 2019ء4 کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی ریٹائر ہوں گے۔ 18جنوری 2019ء4 کو مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے،وہ سال20دسمبر2019ء4 کو ریٹائرہو جائیں گے ،مسٹر جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائزہوں گے ،وہ یکم فروری 2022ء4 کو چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائرہوں گے۔2فروری 2022ء4 کو مسٹر جسٹس عمر عطاء4 بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16ستمبر 2023ء4 تک اس عہدہ پر برقراررہیں گے ،عمر عطاء بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،جسٹس قاضی فائز عیسی25اکتوبر 2024ء4 تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے .جسٹس قاضی فائز عیسی کے بعد مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس مقرر ہوں گے .جسٹس اعجاز الااحسن 4اگست 2025ء4 کو ریٹائر ہو جائیں گے ،جسٹس اعجاز الااحسن کے بعد مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ پر فائز ہوں گے ،

جسٹس سید منصور علی شاہ 27نومبر2027کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچیں گے ،جس کے بعد جسٹس منیب اختر کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا،جسٹس منیب اختر13دسمبر 2028ء4 کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ کر سبکدوش ہوں گے .مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،وہ 22جنوری 2030ء4 کو ریٹائرہوں گے۔عدالت عالیہ کے دیگر 8جج صاحبان میں سے جسٹس شیخ عظمت سعیدآئندہ سال 27اگست ،جسٹس مشیر عالم 17اگست 2021ء4 ،جسٹس مقبول باقر 4اپریل 2022ء4 ، جسٹس منظور احمد ملک 30اپریل 2021ء4 ،جسٹس سردار طارق مسعود 10مارچ2024ء4 ،جسٹس فیصل عرب 4نومبر 2020ء4 ،جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل 13جولائی 2022ء4 اور جسٹس سجاد علی شاہ 13اگست 2022ء4 کو ریٹائر ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…