بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کیا نوجوان لڑکے لڑکیوں کے مخلوط رقص و سرود سے ریاست مدینہ بنائی جاسکتی ہے ؟عمران خان کو پاکستان پر مسلط کیا گیا‘مولانا فضل الرحمن نے کھری کھری سنادیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ عمران خان کو خصوصی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستان پر مسلط کیا گیاہے، عالمی استعمار اور حکمران مسلمانوں کے دل سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عقیدت نکال نہیں سکتے ، سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کی رہائی کے لیے ٹیکنیکل بنیادوں پر فیصلہ دیاہے تاکہ مغرب اور یورپ کو خوش کر سکیں ، خاکے بنا کر توہین رسالت کرنے والے اس فیصلے پر خوشیاں منا رہے ہیں،

ہمارے ملک کا جعلی حکمران یہودیوں اور مغرب کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ ہم نے بہت پہلے کہاتھاکہ یہ یہودی لابی کا ایجنٹ ہے جس کی تصدیق آج یہودیوں کے وزیر مشیر بھی کر رہے ہیں، کیا نوجوان لڑکے لڑکیوں کے مخلوط رقص و سرود سے ریاست مدینہ بنائی جاسکتی ہے ؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مجلس عمل ، ملی یکجہتی کونسل ودیگر دینی و مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ملین مارچ کے شرکاء سے قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس ، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ ساجد میر، عبدالغفورحیدری، اکرم درانی ،مولانا اللہ وسایا ، رانا شفیق پسروری ، مولانا امجد خان، اویس نورانی ، امیر جماعت اسلامی لاہو ر ذکر اللہ مجاہد ، مولانا امیر حمزہ ، راشد محمو د و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حافظ ساجد انور ، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی موجود تھے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرتاہے تو اسے کشمیر کی آزادی کے موقف سے بھی پیچھے ہٹنا پڑے گا ۔ پاکستان کے عوام فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت آئین پاکستان سے اسلامی دفعات کو ختم کرنے اور توہین رسالت کے قانون کو بدلنے کی کوشش کرر ہی ہے ۔ دینی مدارس پر دباؤ ڈالا جارہاہے ہم دینی مدارس کی حفاظت کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو امریکہ یا اسرائیل کی گود میں نہیں ڈالنے دیں گے ۔ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار اسلامی ریاست کی حیثیت سے قائم رہے گا ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کو خصوصی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے،

عالمی استعمار اور حکمران مسلمانوں کے دل سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عقیدت نکال نہیں سکتے ، سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کی رہائی کے لیے ٹیکنیکل بنیادوں پر فیصلہ دیاہے تاکہ مغرب اور یورپ کو خوش کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ خاکے بنا کر توہین رسالت کرنے والے اس فیصلے پر خوشیاں منا رہے ہیں ، ہمارے ملک کا جعلی حکمران یہودیوں اور مغرب کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ ہم نے بہت پہلے کہاتھاکہ یہ یہودی لابی کا ایجنٹ ہے جس کی تصدیق آج یہودیوں کے وزیر مشیر بھی کر رہے ہیں،

کیا نوجوان لڑکے لڑکیوں کے مخلوط رقص و سرود سے ریاست مدینہ بنائی جاسکتی ہے ؟۔انہوں نے کہاکہ حکمران لاکھ کوشش کریں عالمی استعمار لاکھ کوشش کریں لیکن مسلمانوں کے دل سے آقادوجہاں ﷺ کی محبت کو کبھی بھی نہیں نکال سکتے یہ امت جیسی کیسی بھی ہے گناہ گار سہی لیکن ناموس رسالت ؐ پر اپنی جان قر بان کر نے سے کبھی دریغ نہیں کرے گی ۔توہین رسالت ؐکے قانون میں اگر کسی بھی قسم کی تبدیلی کی کوشش کی گئی تو عوام اس کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی پاکستان میں اسلام دشمن ہر فیصلے کی مذمت کی جائے گی اور ہر محاذ پر اس کے خلاف جدوجہد کی جا ئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم رسالت مآب ﷺ کی توہین حوالے سے کسی بیرونی دباؤ کو قبول کر نے کے لیئے تیار نہیں ہم جانتے ہیں۔ آسیہ بی بی فیصلے پر یورپ میں جس طرح خوشی منائی گئی اور اسی سال جنوری میں یورپی یونین کا وفد آیا تھا اور پاکستان کو اپنے مالیاتی نیٹ ورک میں شامل کر نے کے لیئے اور پاکستان کو امداد مہیا ء کر نے کے لیئے اس کو آسیہ ملعونہ کی رہائی سے مشروط کیا تھاآج پاکستان چند پیسوں کے لیئے ان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے گیا اس پہلے کوئی بھی حکمران اسے کے لیئے تیار نہیں ہو رہا تھا لیکن ایساحکمران لایا گیا تاکہ وہ بیرونی ایجنڈوں کی بنیاد پر پاکستان کے اداروں کو دبایا جا سکے ۔

انہوں نے کہاکہ آج کینیڈا کے حکمران ہمارے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں موجودہ حکومت کو قادیانیوں کو نواز نے اور اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لیئے اقتدار دیا گیا ہے حکومت نے امریکہ کی خوشنودی کے لیئے ملک کا وقار داؤ پر لگا دیا لیکن مگروہ کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ جب تک ایک بھی عاشقان رسول ؐ زندہ ہے وہ دین اسلام کی سر بلندی کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک کو امریکہ کی کالونی کسی صورت نہیں بننے دیا جا ئے گا ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آسیہ مسیح کی بریت کا فیصلہ عدلیہ اور حکومت پر بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مغرب کی نمائندہ جماعت ہے 25نومبر کو سکھر میں تاریخ ساز ناموس رسالت ؐ ملین مارچ ہو گا ۔پروفیسر ساجدمیر نے کہاکہ عاشقان رسول کو چھوٹا طبقہ کہنے والے آج کا یہ اجتماع دیکھ لیں آج عوامی عدالت نے آسیہ ملعونہ کیخلاف فیصلہ دے دیا ہے ۔قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی شناخت لاالہ الااللہ سے ہے ۔قوم بیرونی ایجنڈے پر چلنے والوں کو برداشت نہیں کرے گی ۔ حکمران اللہ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہیں ، یہاں ان کی من مرضی نہیں چل سکتی ۔امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ ساجد میر نے کہاکہ حرمت رسول کا تحفظ کسی خاص مکتبہ فکر یا کسی خاص علاقے کے مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور ہر مکتبہ فکر کے مسلمانوں کے لیے اپنی جان ، خاندان اور عزت سے زیادہ اہم ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمان ختم نبوت اور حرمت رسول ؐ کے پروانے ہیں ۔

حکمران اسلام پسندوں سے لڑائی مول نہ لیں پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے ہم بڑی سے بڑی قربانی دے سکتے ہیں ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ پاکستان کو سیکولر اور لبرل لک بنانے کے خواب دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے ۔ ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی تحریک قیام پاکستان کی تحریک کا تسلسل ہے جب تک پاکستان میں شریعت کا نظام نافذ نہیں ہوتا ، پاکستان کے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ایم ایم اے کے سیکرٹری اطلاعات شاہ اویس نورانی نے ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم دھمکیاں دے کر ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں ۔ ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر ہماری مسجدوں ، منبرو محراب اور خانقاہوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی ۔علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہاکہ توہین رسالت کی مجرمہ آسیہ مسیح کو ملک سے بھگانے والوں کو محمد عربی ﷺ کے غلا م ملک سے بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…