لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام کے تحت لاہور کی یونین کونسلوں کی تعداد 274 سے بڑھا کر 500 کرنے کا فیصلہ جبکہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں یونین کونسلوں کی تعداد میں بھی اضافے کردیاجائیگا ‘شہروں میں آبادی جبکہ دیہاتوں میں موضع جات کے حساب سے یو سیز بنائی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق نئے
بلدیاتی مسودے 2018 کے مطابق شہروں میں آبادی دیہاتوں میں موضع جات کے تناسب سے یونین کونسلز بنائی جائیں گی پنجاب 25 ہزار موضع جات پر مشتمل ہے، واضح رہے شہر لاہور کی 5 تحصیلیں ہیں جو اب 500 یو سیز پر مشتمل ہوں گی شہروں میں آبادی جبکہ دیہاتوں میں موضع جات کے حساب سے یو سیز بنائی جائیں گی ۔