اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی و قائمقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فوری طورپر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میںکمی کے پیش نظر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے۔حکومت نے تیل کی قیمتوں میں بے جا اضافے سے عوام پر مہنگائی کی شدید لہر برپا کردی ہے جس کا روزمرہ کی اشیاء اور
آمدو رفت کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 100دنوں میں پٹرول،بجلی ،گیس ،ڈیزل کی قیمتوںمیں کمی کو اپناایجنڈا قرا ردیاتھا لیکن اُس نے پہلے 100دنوں میں بجلی ،گیس ،پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کرکے عوام سے بدترین مذاق کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا 100دن کا ایجنڈاقوم کیلئے لطیفہ بن چکا ہے۔حکومت نے وہ تمام وعدے جو اُسے 100دن میں پورے کرنے تھے ایک ایک کرکے اُن سب پر یوٹرن لے لئے ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ یہ حکومت اہلیت ،تجربے اور منصوبہ بندی سے ہی آری نہیں بلکہ اِس کی نیت میں بھی پختگی نہیں۔حکومت کے وزراء قوم کو بھاشن دے رہے ہیں اور اپنی رہائش گاہوں کو عالی شان محلوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تذئین آرائش کررہے ہیں احسن اقبال نے کہاکہ یہ حکومت اہلیت ،تجربے اور منصوبہ بندی سے ہی آری نہیں بلکہ اِس کی نیت میں بھی پختگی نہیں۔حکومت کے وزراء قوم کو بھاشن دے رہے ہیں اور اپنی رہائش گاہوں کو عالی شان محلوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تذئین آرائش کررہے ہیںجو کہ ملک کے عوام جو دو وقت کی روٹی سے لاچار ہیں کے ساتھ بدترین مذاق ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی پالیسیوں سے اندیشہ ہے کہ افرادطِ زر کی شرح آئندہ60دنوں میں 10فیصد کو چھو سکتی ہے جو غریب طبقوں کیلئے انتہائی مہلک ثابت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)حکومت کی 100روزہ کارکردگی پر وائٹ پیپرجاری کرے گی تاکہ عوام اندازہ کرسکیں کہ اُن کے ساتھ عمران خان نے کتنا بڑا دھوکہ کیا ہے۔