اسلام آباد( آئی این پی )آئی ایم ایف کے وفد اور نجکاری کمیشن حکام کے درمیان پالیسی مذاکرات ہوئے ، آئی ایم ایف نے خسارے میں جانے والے اداروں کی فوری نجکاری کرنے کی تجویز دیدی ،تجویز میں کہا گیا کہ نجکاری کے لئے فوری فریم ورک تیار کیا جائے کیونکہ خسارے میں جانے والے ادارے معیشت کو مزید کمزور کریں گے ۔ بدھ کو آئی ایم ایف وفد اور نجکاری کمیشن حکام کے درمیان پالیسی مذاکرات ہوئے ۔ نجکاری کمیشن حکام
نے آئی ایم ایف وفد کو اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ آئی ایم ایف نے خسارے میں جانے والے اداروں کی فوری نجکاری کرنے کی تجویز دیدی ۔تجویز میں کہا گیا کہ نجکاری کے لئے فوری فریم ورک تیار کیا جائے کیونکہ خسارے میں جانے والے ادارے معیشت کو مزید کمزور کریں گے ۔نجکاری کے لئے عالمی قوانین پر عملدرآمد کیا جائے ۔ مذاکرات میں وزارت خزانہ کے حکام بھی شریک تھے ۔