اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (پمز) کی جانب سے اسپتال کے اندر موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اسپتال کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسپتال کے اندر کسی قسم کی آڈیو اور وڈیو ریکاڈرنگ نہیں کرسکتے۔اعلامیے کے مطابق ہمز انتطامیہ کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ
افراد کو پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اس وقت ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا جب اسپتال میں موجود سٹی اسکین کی مشین بروقت درست نہ کرانے کے باعث جل گئی تھی۔یہی وجہ ہے کہ اسپتال آنے والے افراد انتظامیہ کی بدانتظامی اور سہولتوں کے فقدان کو منظرعام پر لانے کے لیے موبائل فون سے وڈیوز بناتے ہیں اورسوشل میڈیا پروائرل کردیتے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کا مقصد یہ ہوسکتا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اپنی غفلت کو چھپا سکے۔