اسلام آباد ( آ ن لائن ) قطر کی جانب سے پاکستان میں بھارتی کمپنی وی ایف ایس گلوبل کو ویزا سینٹر کا کنٹریکٹ دیئے جانے کا انکشاف ہوا سے جس سے پاکستانیوں کا ڈیٹا بھارت کو منتقل ہو نے کا خدشہ پید اہوگیا۔ارباب اختیار اداروں نے نئی راہ متعین کرنے کیلئے سرجوڑ لیے۔ اہم سفارتی ذرائع کے مطابق قطر نے پاکستان سمیت دیگر سات ممالک میں ویزا سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ قطر حکومت نے پاکستان ،بھارت ، بنگلہ دیش، فلپائن ،
تیونس ، نیپال ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں ویزا سنٹر بنانے کا اعلان کیا ہے ،ذرائع کے مطابق سری لنکا اور بھارت کے سات شہروں میں قطر ویزا سنٹر نے کا م کاآغا ز کردیا ہے ۔ جبکہ جلد پاکستان ، بنگلہ دیش ، فلپائن ، تیونس ، نیپال ، انڈونیشیا میں جلد ویز اسنٹر کام کرنا شروع کردیں گے۔ اس نظام کے تحت ایمپلامنٹ کنٹریکٹ، میڈیکل ٹیسٹ ، بائیومیٹرک تصدیق ، ویزا درخواست کیلئے تاریخ ،فنگر پرنٹنگ اور کاغذات کی تصدیق جیسی سہولتیں ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق قطر نے ویز اسنٹر کیلئے بھارتی کمپنی وی، ایف، ایس گلوبل کے ساتھ کنٹریکٹ کرلیا گیا ہے ، وی ، ایف ، ایس گلوبل کے مالک ذوبن کارکاریا ( Zubin Karkaria ) نے 2001ء میں ممبئی ، مہاشٹرا میں اس کمپنی کا آغاز کیا جبکہ اسکا ہیڈکواٹر دبئی، متحدہ عرب امارت میں قائم کیا جبکہ دیگر اہم ممالک میں اس کے دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کمپنی پاکستان میں جیریز انٹرنیشنل کے ساتھ ملکر قطر کیلئے ویزا سنٹر قائم کرے گی۔ واضع رہے کہ وی ایف ایس گلوبل بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ویزا پروسسنگ کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انتہائی اہم ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان میں بھارتی کمپنی کے متبادل تلاش کرنے کیلئے پاکستان میں موجود قطر کے سفارتخانے سے رابطے کیا ہے تاکہ بھارتی کمپنی کو پاکستان میں کام کرنے کا متبادل تلاش کیا جائے تاکہ پاکستانیوں کا ڈیٹا محفوظ بنایا جاسکے ۔