کتنے سال پرانا گلاسڑا گوشت گاہکوں کو کھلایا جا رہا تھا! بچوں کی ہلاکت کے بعد سیل کیے جانے والے ریسٹورنٹ کی تلاشی پر حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی (نیوز ڈیسک)کلفٹن کے علاقے زم زمہ پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت ہو گئی تھی، جس پر ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا تھا، جب سیل کیے گئے ریسٹورنٹ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں زائد المیعاد کھانے پینے کی چیزیں برآمد ہوئیں، ریسٹورنٹ کے دوسرے گودام سے ایک سال پرانی زائد المیعاد شربت کی سینکڑوں بوتلیں ملی ہیں، چھاپے کے دوران وہاں سے 70 کلو سے زائد گلا سڑا گوشت بھی بر آمد ہوا،

واضح رہے کہ تفتیش کے دوران ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے کسی دوسرے گودام کی موجودگی سے انکار کیا تھا لیکن انتظامیہ کے مشکوک بیان کی وجہ سے علاقے کی نگرانی کی گئی، اس نگرانی کے دوران ریسٹورنٹ انتظامیہ کو زائد المیعاد شربت اور گوشت منتقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، واضح رہے کہ کلفٹن کے علاقے زم زمہ کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والے 2 بچے انتقال کر گئے تھے، متاثرہ خاندان کے بچوں نے پہلے ایک پلے لینڈ سے ٹافیاں، آئس کریم اور چپس کھائے اور پھر کلفٹن کے علاقے زم زمہ پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ متاثرہ خاندان نے ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا اوردو بچوں اور والدہ کی طبیعت خراب ہوئی اور انہیں الٹیاں ہوئیں لیکن تینوں کو ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جب تینوں کو اسپتال لایا گیا تو ان کی حالت خراب تھی، دونوں بچے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ ان کی والدہ کی طبیعت ناساز ہے۔ انتقال کر جانے والے بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ احمد اور 5 سالہ محمد شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کے والد وقوعہ کے وقت لاہور میں تھے جو واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اب واپس کراچی آ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ اور پلے لینڈ کو سیل کردیا گیا اور فوڈ اتھارٹی کو بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک خراب کھانے کی کوئی اور شکایت موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ہم اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ اس وقت اور کتنے افراد ریسٹورنٹ میں موجود تھے اور جن دیگر افراد نے وہاں سے کھانا کھایا ان کی طبیعت کیسی ہے۔دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اب پولیس نے ریسٹورنٹ کے گودام سے زائد المیعاد گوشت پکڑ لیا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…