اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جنگ گروپ نے غلط خبر چلائی، واضح رہے کہ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سی ڈی اے کی طرف سے رپورٹ پیش کی،
سماعی کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نے کوئی پلان نہیں دیا تو جرمانہ لے کر تعمیرات کو ریگولائز کر دیں۔ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جنگ گروپ نے غلط خبر شائع کرتے ہوئے چیف جسٹس کا سی ڈی اے سے متعلق دیا گیا بیان حکومت سے منسوب کر دیا اور اس کی شہ سرخی بنا کر جنگ اور دی نیوز کی زینت بنا دی، جب کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا یہ بیان حکومت کی بجائے سی ڈی اے کے لیے تھا، اس پر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے نوٹس لیتے ہوئے غلط خبر چھاپنے پر جنگ اور دی نیوز کے سینئر رپورٹر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کی جانب سے جنگ گروپ کے رپورٹر کو حکم صادر کیا گیا کہ وہ وقفے کے بعد عدالت میں کسی سینئر کو بھیجیں لیکن اس کے باوجود کوئی سینئر عدالت نہ آیا۔یف جسٹس کی جانب سے جنگ گروپ کے رپورٹر کو حکم صادر کیا گیا کہ وہ وقفے کے بعد عدالت میں کسی سینئر کو بھیجیں لیکن اس کے باوجود کوئی سینئر عدالت نہ آیا