اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر برسوں سے حل طلب ایشوہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان جنگیں بھی ہوچکی ہیں ۔ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے لیکن بھارت نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی جاری رکھی ہوئی ہے ۔ اسی مسئلے پر پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے واضح طور پر سنا جا
سکتا ہے کہ’’دنیانے کشمیر کو ایک ایشو بنا لیا ہے،کشمیر کوئی ایشو نہیں ہے ۔وہاں پر لوگ رہتے ہیں ۔۔۔میں کہتا ہوں کہ چلو پاکستان کو نہیں چاہئے کشمیر،بھارت کو بھی نہ دو،کشمیر کو ایک الگ ملک بننے دو تاکہ وہاں لوگ تو شہید نہ ہوں،انسانیت تو زندہ ہو،نہیں چاہئے پاکستان کو کشمیر۔۔۔پاکستان سے اپنے 4صوبے تو سنبھل نہیں رہے۔۔۔کشمیر میں لوگ شہید ہورہے ہیں ،کہیں بھی لوگ مریں ، ہمیں تکلیف ہوتی ہے ۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی پاکستانیوں نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔