جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، نیب کا بڑا اقدام! ن لیگ کی اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے میں بڑی گرفتاری، نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما قیصر امین بٹ کو اندرون سندھ سے گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر اور ن لیگ کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیاہے، ا ن کی گرفتاری اندرون سندھ سے آج صبح عمل میں آئی ہے۔ قیصر امین بٹ پر

اربوں روپے کے گھپلے کرنے کا الزام ہے۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر قیصر امین بٹ اور سعد رفیق کی 15سال سے پیراگون میں شراکت ہے۔پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملکیت ہے اورآشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پیراگون سوسائٹی کے دفتر پر چھاپے مارے گئے تھے۔اس سے قبل نیب اہلکاروں نے پیراگون سٹی چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے خلاف نیب کی انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا اور یہ دعوی کیا کہ ڈی جی نیب لاہور مسلم لیگ (ن) کیخلاف ایک پارٹی بن چکے ہیں اور ان کی موجودگی میں شفاف انکوائری کی امید نہیں ہے۔درخواست میں خواجہ سعد رفیقنے الزام لگایا کہ ڈی جی نیب لاہور (ن) لیگ کے خلاف میڈیا ٹرائل کر رہا ہے اور ٹی وی پروگرام میں انکوائری کی اندرونی کہانیاں بیان کر رہے۔درخواست میں بتایا کہ انکوائری تبدیل کروانے کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دی لیکن چیئرمین نیب کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور درخواست پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔خواجہ سعد رفیق نے استدعاکی کہ ان کیخلاف ڈی جی نیب لاہور سے انکوائری

واپس لے کر کسی غیر جانبدار افسر کے سپرد کی جائے۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کو خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف ناقابل تردید شواہد موصول ہو گئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ خواجہ برادران ہی دراصل پیراگون سٹی کے مالک ہیں جبکہ ان کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرنیوالے ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ سارا کام کرتے رہے ہیں

جبکہ ان دونوں کے پیچھے دراصل خواجہ برادران ہی تھے، نیب ذرائع کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی دو ہزار کینال اراضی بھی قانونی طور پر پیراگون سٹی کو دی گئی جوکہ تین سے چار سال تک پیراگون سٹی کے زیر استعمال رہی اور پیراگون نے آشیانہ سے ملنے والی کچھ زمین فروخت بھی کی۔ جب نیب نے 2015میں اس معاملے کی تحقیقات شروع کیں تو باقی بچنے والی

اراضی آشیانہ سکیم کو واپس کر دی گئی۔ اس حوالے سے نیب کے پاس ناقابل تردید ثبوت آگئے ہیں اوربتایا جا رہا ہے کہ کل نیب کی ٹیم بھرپور تیاری کیساتھ کل عدالت آئیگی جہاں خواجہ برادران ضمانت کی تاریخ ختم ہونے پر پیش ہونگے۔ اور اگر خواجہ برادران کو مزید ضمانت میں توسیع نہ ملی تو نیب کی ٹیم فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لے گی۔ چیئرمین نیب

اس حوالے سے پہلے ہی خواجہ برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے عدالت سے تمام کیسز کے حوالے سے ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔ کل عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر خواجہ برادران کے خلاف مذکورہ ناقابل تردید ثبوت عدالت میں پیش کرینگے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…