پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آرمی چیف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ تقریب میں پرویز الٰہی نے چوہدری نثار اور اعتزاز احسن کو دیکھ کر وہاں کیا، کیا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ، معروف صحافی نے اندر کی بات بتا دی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں پرویز الٰہی نے وہاں کیا ، کیا، معرو ف صحافی عارف نظامی نے سب بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی جو کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں بھی مدعو تھے

نے بتایا کہ پرویز الٰہی تقریب میں سیاستدانوں کی جو کریم بیٹھی تھی اس سے دور رہے ۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ 90کی دہائی میں تو سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ تک نہیں ملاتے تھے یہاں میں آپ کو ایک بڑی اہم بات بتاتا ہوں کہ چوہدری پرویز الٰہی بھی آرمی چیف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں تشریف لائے ان کے ساتھ چوہدری شجاعت کے برخوردار شافع بھی تھے۔ وہ کچھ کھچے کھچے اور دور تھے ان لوگوں سے ، وہ الگ دور جا کر ایک صوفے پر بیٹھ گئے، نہ میں نے انہیں ان سے آکر گپ شپ کرتے ہوئے دیکھا اور نہ کوئی مصافحہ کیا ، اور اس کا مطلب یہی ہے کہ پرویز الٰہی اور ان کے درمیان برف نہیں پگھلی ابھی تک اور یہ میں اعتزاز احسن اور چوہدری نثار کے حوالے سے بات کر رہا ہوں۔ اس سے قبل عارف نظامی کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں ریٹائرڈ فوجی افسران ، وہاں میری سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سے ملاقات ہوئی بلکہ انہوں نے مجھے دعوت بھی دی کہ آپ میرے پاس جدہ آئیں ، میں نے انہیں کہا کہ اگر محفوظ راستہ مل گیا تو ضرور آئوں گا۔ عارف نظامی نے بتایا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی بھی مدعوتھے، اور بہت سے ریٹائرڈ جرنیل تھے جن سے بہت عرصے کے بعد ملاقات ہوئی، دیگر ریٹائرڈ فوجی افسران بھی تھے جن کیلئے الگ انتظام کیا گیا تھا،

صحافی تھوڑے تھے مگر مدعو کئے گئے تھے، بہت سارے میڈیا گروپس کے مالکان کو انوائٹ نہیں کیا گیا تھا ان کے نام لینے کی ضرورت نہیں ہے، سیاستدان بھی موجود تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ ہر سیاسی جماعت سے سیاستدانوں کو کوٹے کے تحت بلایا گیا ہے، مثلاََ رانا تنویر اور خواجہ آصف مجھے نظر آئے، خورشید شاہ اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی، غلام احمد بلور تھے۔

اس کے علاوہ اور بھی سیاسی شخصیات تھیں، اس موقع پر عارف نظامی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بھی وہاں مدعو تھے ان کا تو کوٹے کا مسئلہ ہی نہیں وہ تو ٹانگہ پارٹی ہے سنگل ۔ عارف نظامی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے صاحبزادے سعد باجوہ کی دعوت ولیمہ میں چوہدری نثار اور اعتزاز احسن بڑی دیر تک ایک ساتھ ایک جگہ بیٹھے رہے اور آپس میں گپ شپ کرتے رہے اور شیخ رشید بھی محوگفتگو رہے۔ یہ چار چھ لوگوں کا ایک گروپ سا بن گیا تھا ، میں بھی وہیں تھااور پھر وہاں جہانگیر ترین بھی آگئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…