بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

آج نواز شریف کی پارٹی کی حکومت ہوتی اگر۔۔ آرمی چیف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں چوہدری نثار نے معروف صحافی عارف نظامی سے گفتگو میں سنسنی خیز انکشافات کر دئیے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف سے کوئی لینا دینا نہیں ، نواز شریف نے آج میرا مشورہ مانا ہوتا اور جی ٹی روڈ سے واپس لاہور نہ گئے ہوتے تو آج نواز شریف کی پارٹی کی ملک میں حکومت ہوتی، معروف صحافی عارف نظامی کی چوہدری نثار سے آرمی چیف جنرل باجوہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں کیا گفتگو ہوئی، پروگرام میں سب کچھ سامنے لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادہ سعد باجوہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں چوہدری نثار کے ساتھ ہونیوالی گفتگو سے متعلق بتایا کہ میں نے چوہدری نثار سے پوچھا کہ کیا میاں نواز شریف کیساتھ کوئی برف پگھلی ہے ، جس پر ان کا کہنا تھا کہ کونسی برف؟کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی کوئی لین دین ہے۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ میں نے چوہدری نثار سے پھر سوال کیا کہ اگر آپ کی سٹریٹجی دیکھی جائے اور اب میاں نواز شریف خاموش ہیں جس پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھئی میری جو سٹریٹجی تھی اور میں نے اس وقت یہ کہا تھا کہ آپ لاہور واپسی کیلئے جی ٹی روڈ والا روٹ استعمال نہ کریں، یہ سراسر آپ کے گھاٹے کا سودا ہے، لیکن میری ایک نہیں مانی گئی بلکہ میرے پر شبہ کیا گیا کہ شاید میں کسی کی ایما پر یہ مشور ہ دے رہا ہوںاور اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نظامی صاحب اگر نواز شریف نے میرا مشورہ مانا ہوتا اور جی ٹی روڈ پر جانے کا معروف جفادری صحافی جو ان کے بہت مشیر تھے ، ان کا مشورہ نہ مانا ہوتا، ان میں اوران کے پارٹی کے لوگ بھی تھے، پرویز رشید کہا کرتے تھے کہ میاں صاحب! پے جائو،شہباز شریف دوسری لائن کے ہیں تاہم اگر میری بات مان لی جاتی تو آج نواز شریف کی پارٹی کی ملک میں حکومت ہوتی۔ اس موقع پر عارف نظامی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اگر ہوتی تو کیسی ہوتی ؟ اس حوالے سے میں نے سوال نہیں کیا کیونکہ وہ موقع نہیں تھا یہ بات کرنے کا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…