منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی میں جکڑے غریب عوام پر بجلی بم گرادیا فی یونٹ کتنا مہنگا کردیا؟جان کر آپ کے پاؤں تلے سے زمین نکل جائیگی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 41پیسے اضافہ کردیا ہے جس سے عوام پر 3ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک پرنہیں ہوگا۔دوسری جانب حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔

بجلی پر ایک سو چھیالیس ارب کی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ، تقسیم کار کمپنیوں کو یکساں ٹیرف بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دبائو پر گھنٹے ٹیک دیے ہیں اور عوام سے 146 ارب روپے کا ریلیف واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، حکومت نے ریلیف واپس ہونے کی صورت میں بجلی کمپنیوں کو نیا یکساں ٹیرف مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔سبسڈی واپس لینے کے سلسلےمیں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس سال 146 ارب روپے کی سبسڈی نہیں دے سکتی، سبسڈی واپس لینے کے لیے اتھارٹی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے نیا یکساں ٹیرف مقرر کرے۔اس میں 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 2 روپے فی یونٹ، 100 یونٹ والے صارفین کے لیے 5 روپے 79 پیسے فی یونٹ، 100 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 8 روپے 11 پیسے فی یونٹ، 200 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 10 روپے 20 پیسے فی یونٹ ٹیرف مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ 300 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے ٹیرف 17 روپے 60 پیسے، 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 20 روپے 70 پیسے مقررکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومتی درخواست پر فیصلہ 26 نومبر کو سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…