پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ محمودقریشی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے امریکہ سے بات چیت کی تصدیق کردی،زبردست اعلان

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ عافیہ صدیقی کی صحت کے متعلق سفارتی عملے کو خیال رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ گزشتہ روز وزارت خارجہ میں وفاقی وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمودقریشی نے امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی۔شاہ محمود قریشی نے فوزیہ صدیقی کو

عافیہ کی رہائی کے حوالے پاک امریکہ بات چیت کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ میں قائم پاکستانی قونصل خانہ عافیہ صدیقی کی صحت اور ان کے انسانی و قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ ’قونصلر وزٹس‘ کا اہتمام کرے گا۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عافیہ کی پاکستان منتقلی کے حوالے مختلف آپشن پر بات چیت ہوئی ہے تاہم فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے فوزیہ صدیقی کو بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران عافیہ صدیقی کا معامہ اٹھا یا تھا اور عافیہ صدیقی سے متعلق تمام تر بنیادی انسانی حقو ق کو مدنظر رکھنے پر اپنا موقف پیش کیا تھا۔واضع رہے کہ عافیہ صدیقی امریکی شہریت رکھنے والی پاکستانی سائنسدان ہیں جن پر افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں پر حملے کرنے کے الزام سزا سنائی گئی تھی۔مارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے تین بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔عافیہ صدیقی کی گمشدگی کے معاملے میں نیا موڑ اْس وقت آیا، جب امریکا نے 5 سال بعد یعنی 2008 میں انہیں افغان صوبے غزنی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔عدالتی دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ

عافیہ صدیقی کے پاس سے 2 کلو سوڈیم سائینائیڈ، کیمیائی ہتھیاروں کی دستاویزات اور دیگر چیزیں برآمد ہوئی تھیں، جن سے پتہ چلتا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھیں۔عافیہ صدیقی پر مزید یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ امریکی فوجی اور ایف بی آئی افسران نے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے مبینہ طور پر ایک رائفل اٹھا کر ان پر فائرنگ کر دی لیکن جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہوگئیں۔ امریکی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد عافیہ صدیقی کو امریکا منتقل کر دیا گیااور امریکی عدالت میں ان پر مقدمہ چلا اور 2010ء میں ان پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کرنے کے بعد 86 برس قید کی سزا سنا ئی گئی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…