ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کی روپے کی قدر میں کمی کی چال الٹی پڑ گئی،پہلے سے کمزور معیشت کی حالت مزید خراب ہو گئی ،معروف ماہر معاشیات کے افسوسناک انکشافات

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاسبان معاشی امور کی وائس چیئرپرسن اور معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد وزارت نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی چال نے کام نہیں کیا ہے بلکہ اس کا الٹا اثر ہوا ہے اور پہلے سے کمزور معیشت کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور پاور کمپنیوں کے لئے 53 بلینرروپے کے بیل آؤٹ پیکیج سے ان اسٹریٹیجک اداروں کی بحالی کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے جبکہ ان کی بحالی کے بجائے ہنگامی صورتحال سے نکلنے کے لئے عارضی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی ان اداروں پر قرض کی لاگت میں اضافے کا باعث بنتی ہے جس کو کم کرنے کیلئے ہم گذشتہ تین دہائیوں سے برآمدات میں اضافہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس اقدام نے ہمارے قرضوں کا بوجھ بڑھایا ہے، بڑھتی ہوئی افراط زر، کاروبار کرنے کے اخراجات میں اضافہ، جس کے نتیجہ میں صنعتی زوال، سرمایہ کاری میں کمی، پیداوار اور روزگار میں کمی اس ملک میں غربت اور سماجی کھینچا تانی میں تیزی سے اضافہ کی بنیادی وجہ ہے۔پاسبان رہنمانے کہا کہ ہم حکومت سے قرض دہندگان کے حکم پر چلنے کی بجائے’’ طویل مدتی پائیدار معاشی اصلاحات‘‘ کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…