ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے مجھے زلفی بخاری کے بارے میں کیا کہا؟میری آواز عمران خان کے ساتھ ہے ٹیکنو کریٹس کے ساتھ نہیں، مخدوم جاوید ہاشمی کی بڑی قلابازی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی ) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت ایک سہارے سے چل رہی ہے،کسی سیاسی جماعت نے عمران خان کی حکومت گرانے کی بات نہیں کی، اداروں کو چلانے کے لئے میری آواز عمران خان کے ساتھ ہے ٹیکنو کریٹس کے ساتھ نہیں، بار بار کہتا ہوں اداروں کو چلنے دیں ہمیں اب اپنی حدیں بنانا ہوں گی،ہمارا میڈیا اس وقت دباؤ میں ہے، عمران خان نے مجھے کہا

زلفی بخاری کے والد اسلام آباد سے آپ کے الیکشن کا خرچہ اٹھائیں گے۔منگل کو جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت ایک سہارے سے چل رہی ہے کسی سیاسی جماعت نے عمران خان کی حکومت گرانے کی بات نہیں کی۔ اداروں کو چلانے کے لئے عمران خان کے ساتھ ہوں میری آواز عمران خان کے ساتھ ہے ٹیکنو کریٹس کے ساتھ نہیں۔ بار بار کہتا ہوں اداروں کو چلنے دیں ہمیں اب اپنی حدیں بنانا ہوں گی۔ لوگوں کی زبانوں پر تالے نہ لگائے جائیں بولنے دیں۔ ہمارا میڈیا اس وقت دباؤ میں ہے عمران خان نے مجھے کہا زلفی بخاری کے والد اسلام آباد سے آپ کے الیکشن کا خرچہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حدود سے تجاوز کریں گے تو ملکی بنیادیں کھوکھلی ہوجائیں گی۔ عمران خان نے اپنے قد سے بڑے وعدے کئے ہیں۔ حکومت چلنی چاہئے۔ عمران خان کے خلاف بھی سازشیں ہورہی ہیں عمران خان کو کہا تھا مانگے تانگے کی سیاست سے حکومت نہیں چلائی جاسکتی عمران خان کو کہا تھا مانگے تانگے کریں گے تو مشکل ہوگی۔ جاوید ہاشمی نے کہا بنی گالہ ایک نیشنل پارک ہے سب نے مفت میں بنی گالہ میں پلاٹ لئے ۔ نواز شریف کھڑے ہو کر لڑنے والوں میں سے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…