پشاور(نیوزڈیسک)تصویر بنوانے کے شوق میں تمام حدیں پارکرلی گئیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی تصویر کیلئے بچی کو نازیبااندازسے پکڑ کرپولیو کے قطرے پلادیئے گئے،عوام کاشدید ردعمل، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے اس تصویر پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، تصویر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ایک بچی کو
پولیو کے قطرے پلارہے ہیں لیکن تصویر میں صاف نظر آرہاہے کہ بچی کو انتہائی نامناسب اندازمیں پکڑ کر وزیراعلیٰ سے پولیو کے قطرے پلوائے جارہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ خود بھی کیمرے کی جانب متوجہ ہوکر تصویر بنوانے میں مصروف نظر آرہے ہیں، اس متنازعہ تصویر کے بعد سوشل میڈیاپر شدیدردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور صارفین نے اس بے حسی پر شدید احتجاج کیا ہے ،معروف اینکر پرسن نے ٹوئٹر پر اس تصویر کی وجہ سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ کون سا طریقہ ہے صرف تصویر کی خاطر بچی کو پکڑنے کا؟ جبکہ ایک اور خاتون صارف نے کہا کہ ’’کسی کی بیٹی کو پکڑنے کا یہ کون ساطریقہ ہے؟ایک اور شخص نے انہیں شک کا فائدہ دیا اور لکھا کہ ممکن ہے کہ جب یہ تصویر بنائی گئی اس وقت بچی کو ا ٹھایاجارہاہو، صارفین نے اس تصویر کی وجہ سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس رویئے کو ناقابل قبول قراردیا ہے جبکہ ایک اور صارف نے بچی کے حوالے سے بتایا کہ بچی کو پکڑنے والا شخص پی کے 79 سے رکن اسمبلی اور بچی کا دادا ہے جبکہ پاس کھڑا دوسرا شخص بچی کا والد ہے ۔