اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

اس کو منرل نہیں بوتل میں بند پانی کہنا چاہیے ، کسی نے منرل واٹر کہا تو ۔۔! چیف جسٹس ثاقب نثار برہم،منرل واٹر کمپنیوں سے متعلق کیس میں بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے منرل واٹر کمپنیوں سے زیر زمین پانی کی مد میں چارجز وصولی کیس میں کہا ہے کہ یہ معاملہ اب ٹیکس سے بڑھ کر اسکینڈل کی شکل اختیار کر گیا ہے ٗ آپ لوگ چاہے کمپنیاں بند کر دیں لیکن زیر زمین پانی آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ٗ اعتزاز احسن اور دوسرے بڑے وکلاء نے فیسیں لے لی ہیں اب فیصلہ ہم نے کرنا ہے، کسی نے منرل واٹر کہا تو ناراض ہوجاؤں گا،

اس کو منرل نہیں بوتل میں بند پانی کہنا چاہیے۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے منرل واٹر کمپنیوں سے زیر زمین پانی کی مد میں چارجز وصولی کیس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اربوں روپے کا پانی نکال لیا گیا، اس لوٹ مار کا حساب کون دے گا؟۔واٹر کمپنی کے نمائندے سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ آپ اپنی انڈسٹری بند کر دیں، ایک صنعت کے فائدہ کے لئے قوم کا نقصان نہیں کرسکتے، آپ اپنے کاروبار کے لیے خام مال مفت کیوں لے رہے ہیں، آپ کے منافع کے لیے قوم کو پیاسا نہیں مرنے دوں گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے واٹر کمپنی کے نمائندے کو کہا کہ بوتلوں کے پانی کو بند کر دیں، ہم گھڑے کا پانی پی لیں گے، آپ اس قوم کے مسیحا نہیں، قوم کی فکر چھوڑیں اور اپنے منافع کی فکر کریں، 30 سال سے آپ واٹر کمپنی کے نام سے فیکٹری چلا رہے ہیں اور اس عرصے میں قوم کا کتنا پانی استعمال کر گئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ چار دفعہ میں نے آپ کے منرل واٹر میں ملاوٹ پکڑی ہے، آپ کے وکیل میرے پاس سفارشیں لے کر آتے رہے۔ماہر ماحولیات پروفیسر ڈاکٹر احسن صدیقی نے عدالت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کمپنیوں کے پاس پانی کی کوالٹی

چیک کرنے کے آلات ہی نہیں اور انہوں نے کسی ماحولیات کمپنی سے سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ مجھے بتائیں بوتلوں والا پانی کیسے تیار کیا جاتا ہے اور بوتل میں بند پانی کی کوالٹی کیا ہے۔جس پر پروفیسر احسن صدیقی نے بتایا کہ انسان پانی کی ایک بوند بھی پیدا نہیں کر سکتا ٗایک کمپنی کا ایک پلانٹ لگ بھگ ایک لاکھ لیٹر ایک گھنٹے میں زمین سے پانی نکال رہا ہے،

کراچی میں زیر زمین پانی کی سطح 100 فٹ سے 400 فٹ پر چلی گئی ہے۔ڈی جی ماحولیات کے مطابق پانی کی کوئی کمپنی زیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ بھی حکومت کو نہیں دے رہی اور زیر زمین پانی سے صاف پانی حاصل کرنے کے بعد ویسٹ کو پھینک دیا جاتا ہے، ایسا ویسٹ زیر زمین پانی کو مزید آلودہ کر رہا ہے۔

پروفیسر احسن صدیقی نے کہاکہ دریائے سندھ کے پانی سے بیکٹیریا ختم کر دیا جائے تو یہ بوتلوں سے ہزار گنا بہتر پانی ہے۔عدالتی معاون نے اس موقع پر کہا کہ پانی کی بوتل کے بجائے زمین سے نکالے جانے والے فی لیٹر پانی پر ٹیکس عائد کیا جائے اور جب سے کمپنیاں پانی نکال رہی ہیں تب سے ٹیکس وصول کیا جائے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…