اسلام آباد(نیوزڈیسک)’’اسرائیل کوتسلیم کرنے سے قیامت نہیں آجائے گی‘‘صحافی عمر چیمہ شاہ محمود کے بارے میں جھوٹی خبردے کربُری طرح پھنس گئے،حکومت نے کارروائی شروع کی تو کیا جواب دیا؟افسوسناک صورتحال، تفصیلات کے مطابق صحافی عمر چیمہ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے منسوب جھوٹی خبر سوشل میڈیاپر پوسٹ کردی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ایک جھوٹا بیان منسوب کیاگیاتھا کہ ’’اسرائیل کو
تسلیم کرنے سے قیامت نہیں آجائے گی‘‘، جھوٹی خبر پر وزارت خارجہ نے فوری ایکشن لیا اوروزارت داخلہ اور سائبر کرائم کوبھی عمر چیمہ کے خلاف کارروائی کا کہہ دیا جس کے بعد عمر چیمہ کے ہوش ہی اُڑ گئے اورجھوٹی خبر پھیلانے پر حیرت انگیز وضاحت جاری کردی، عمر چیمہ کا جھوٹی خبر پوسٹ کرنے کے بعد اب موقف یہ سامنے آیا ہے کہ ’’میں نے تو صرف پانچ منٹ تک ٹویٹ رکھا اور پھر خبر ڈیلیٹ کردی‘‘عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ جب میں نے یہ خبر پوسٹ کردی تو کچھ ہی دیر بعد ایک دوست نے آگاہ کیا کہ یہ خبر جھوٹی ہے جس کے فوراً بعد میں نے یہ خبر ڈیلیٹ کردی ،افسوسناک امر یہ ہے کہ اہم ترین قومی معاملات پر اس قسم کی جھوٹی خبروں کے نہایت ہی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اسرائیل سے متعلق اس قسم کی کسی جھوٹی خبر کی وجہ سے امن و امان سے متعلق بھی شدیدخطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے کیونکر ایک معروف صحافی بغیر کسی تصدیق کے اس قسم کی خبر پوسٹ کرسکتاہے اور ایسی جھوٹی خبر پوسٹ کرنے کے بعد صرف یہ کہہ دینا کہ مجھے معلوم نہ تھا اور دوست کے بتانے پر خبر کے جھوٹ ہونے کا پتہ چلا، انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے ۔